(24 نیوز)جے یو آئی ف کے مر کزی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سیاسی خودکشی ہو گئی۔تحریک وہی چلاسکتے ہیں جنھوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے ۔ یہ عمران خان کی حکومت کو سہارا دے رہی ہے، یہ پارٹی جوکررہی ہے، اس کا جواب عوام اگلے الیکشن میں دیں گے۔
ایک سو ال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری جا نب سے معافی کس بات کی؟غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں؟ پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے، یوسف رضا گیلانی استعفا دیں اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:مشتر کہ مفا دا ت کونسل نے فوری نئی مردم شماری کی منظوری دیدی