مذہبی جماعت کا احتجاج ۔۔ حالات کشیدہ۔۔سڑکیں بلاک۔۔دھرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایک مذہبی تنظیم کے سربراہ سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتاری کے بعدملک بھر میں صورتحال کشید ہ ہو گئی۔تنظیم کے کارکن سڑکوں پر نکل آگئے ۔
لا ہور میں مظاہرین نے ملتان روڈ پر زبردستی دکانیں بند کروا دیں ، چوک یتیم خانہ پر ٹریفک بلاک کر دی۔ فیروزپور روڈ پر چونگی امرسدھو کے قریب مظاہرین نے فیروز پور روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیالاہور سے قصور جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
سیکڑوں لٹھ بردار کارکن جی ٹی روڈ پر آگئے ۔مریدکے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک کردی ۔ کارکنوں کی شدیدنعرہ بازی۔گوجرانوالہ میں کارکنوں نے کامونکی اور چن دا قلعہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔لاہور اور گوجرانوالہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔
شیخوپورہ بتی چوک میں کارکنوں کا احتجاج شیخوپورہ مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا شیخوپورہ مظاہرین کا پولیس وین پر بھی حملہ ، گاڑی کے شیشے اور دروازے توڑ دئیے شیخوپورہ ڈنڈہ بردار پولیس اہلکار شہر کی مختلف شاہراہوں پر تعینات کر دیے گئے۔
ادھر کراچی میں مذہبی تنظیم کی جانب سے دھرنے دیئے جانے کے بعد شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ٹاور سے گورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔دیگر شہروں سے بھی احتجاج کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جہانگیر ترین کیخلاف شکنجہ سخت. ریکارڈ طلب