شیخ رشید نے ابھی تک شادی کیو ں نہیں کی ؟ حریم شاہ نے بڑاراز کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وقافی وزیر داخلہ وعوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔
حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی وفاقی وزیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔
ٹاک ٹاکر نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔
اداکارہ نے کا دوستوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ آستین کے سانپ والا محاورہ میرے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے، میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اقرار نہیں کرتے، اس لئے میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ ب±را رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم سے متعلق پی پی پی کے فیصلوں پر جے یو آئی کا جواب سامنے آگیا