ڈالر کا انٹر بنک ریٹ مستحکم۔۔اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید152.85روپے اور قیمت فروخت152.95روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت153.20روپے سے گھٹ کر153.10روپے ہو گئی
رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181روپے سے کم ہو کر180.60روپے اور قیمت فروخت183روپے سے کم ہوکر182روپے پر آ گئی تاہم50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 208.50روپے سے بڑھ کر209روپے اور قیمت فروخت210.50روپے سے بڑھ کر211روپے پر جا پہنچی ۔
یہ بھی پڑھیں۔سپریم کورٹ نے ہیڈماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی سیٹوں پر تعیناتیاں کالعدم قراردیدیں