(24نیوز)برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک میں شامل کرنے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے انٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیررفنانسنگ کے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔
پیر کو جاری اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ(ہائی رسک) ترمیمی ریگولیشنز2021، کا جائزہ لیا ہے، اس کا پاکستان سمیت بعض پرمخصوص اطلاق ہوگا، برطانیہ کا اس حوالے سے پاکستان بارے تخمینہ حقائق پر مبنی نہیں، پاکستان نے انٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیررفنانسنگ کے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ خاص طور پر گزشتہ دو سالوں میں پاکستان نے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں، اس کے لئے قانون سازی، ادارہ جاتی اور انتظامی اقدامات اٹھائے گئے۔انہوںنے کہاکہ یہ اقدامات انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ سے متعلق ہیں، ان اقدامات سے ایف اے ٹی ایف اور یورپین یونین کو بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری نے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن ہلان پر مکمل عملدرآمد کے قریب ہے، 27میں سے24ایکشن پر عملدرآمد اس کا ثبوت ہے، یہ اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ کے شعبوں میں پاکستان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہاکہ امید ہے حقائق کی روشنی میں برطانیہ اپنی ریگولیشنز کا دوبارہ جائزہ لے گا اور سیاسی بنیادوں پر اور غلط اقدامات سے اجتناب کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ جہانگیر ترین کا معاملہ مزید الجھ گیا۔۔عمران خان کا ملاقات سے انکار
ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے قریب پہنچ گئے۔۔ پاکستان
Apr 12, 2021 | 20:43:PM