گاڑی کیوں روکی ۔۔۔پیپلزپارٹی کے ایم این اے نے ٹریفک بلا ک کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی رمیش لال نے موٹروے پر گاڑی روکنے پرایک گھنٹہ تک ٹریفک جام کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی رمیش لال کی موٹروے پر گاڑی روکی گئی جس پر احتجاج کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی نے گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کردی اور خود سڑک پر بیٹھ گئے۔
پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایک گھنٹہ تک مجھے روک کر میری تذلیل کی گئی، ایس پی جڑانوالہ فوری طور پر ایف آئی آر خارج کریں۔چیئرمین کمیٹی کلیم امام صاحب آپ انکوائری کروائیں کس نے ویڈیو وائرل کی۔
چیئرمین کمیٹی نے رمیش لال کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام نے بھی معاملے پر معافی مانگ لی ۔کمیٹی نے معاملہ ڈسپوز آف کردیا ۔
دوسری جانب شگفتہ جمانی نے کراچی میں ڈکیتیوں کا معاملہ اٹھا دیا ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ پانڈا کی وردیوں میں لوگ آتے ہیں ڈکیتیاں کرتے ہیں، جو گارڈز ہمیں دیئے گئے تھے وہ واپس لے لئے گئے ہیں۔ کرکٹ میچز کے معاملے پر سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہے آپ وزیراعلیٰ سے بات کریں، ایک بار آپ ان سے بھی بات کرلیں، شگفتہ جمانی نے کہا کہ میں اپنا معاملہ کمیٹی میں لائی ہوں آپ سے تحفظ چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں