(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل دن کے اوقات میں موسم گرم تاہم شام/رات کے دوران آندھی/تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام/رات کے دوران خطہ پوٹھوہار میں آندھی/تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم چترال، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، صوابی میں تیز ہواﺅں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چارسدہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواﺅں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں کل موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڑوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ آج ریکارڈکئے گئے درجہ حرارت میں چھور 45، دادو، موہنجوداڑو 44، پڈعیدن، روہری، لاڑکانہ، مٹھی اور نواب شاہ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد 14، لاہور 20، کراچی 25، پشاور 15، کوئٹہ 11، گلگت 08 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ مظفر آباد 11، مری 07، فیصل آباد 21، ملتان 21، سری نگر 08 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ جموں 20، لہہ منفی 02، پلوامہ 06، اننت ناگ 07، شوپیاں 06، بارہ مولہ 06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :شیخ رشید نے ابھی تک شادی کیو ں نہیں کی ؟ حریم شاہ نے بڑاراز کھول دیا