(24 نیوز)نئے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعیناتی کے عمل پر سوالات اٹھنے لگے،انٹرویوز لینے والے بورڈ کا ایک رکن انٹرویوز دینے والوں میں بھی شامل تھا۔
تفصیلات کے مطابق عارضی بورڈ نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا، سیکریٹری صنعت و پیداوار کی سربراہی میں عارضی بورڈ نے امیدواروں کے انٹرویوز کئے، نئے ایم ڈی کیلئے 10 امیدواروں نے انٹرویوز کے عمل میں حصہ لیا۔
وفاقی حکومت نے 18 جنوری 2021 کو وقتی طور پر بورڈ تشکیل دیا تھا، موجودہ ایم ڈی کی 2 سالہ مدت اس سال مئی میں پوری ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا نیا ایم ڈی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈی کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی جائے گی،توسیع بھی ہوسکے گی۔
نئے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کی تعیناتی میں اہم بات یہ ہے کہ موجودہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز امیدوار بھی اور بورڈ رکن بھی ہیں۔ عمر لودھی کو مئی 2019 میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز تعینات کیا گیا تھا۔عمر لودھی کی بطور ایم ڈی تعیناتی 2 سال کیلئے کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :چاند نظر آگیا۔۔سعودی عرب میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا