میرا کی پاگل خانے سے رہائی ۔۔ حکومتی وزیر کانام سامنے آ گیا

Apr 12, 2021 | 23:45:PM
میرا کی پاگل خانے سے رہائی ۔۔ حکومتی وزیر کانام سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکارہ میرا خود کو پاگل قرار دینے والوں پر برس پڑیں، ان کا کہنا ہے کہ پاگل ہوں میرے دشمن، یہ سب بکواس ہے، میری شہرت خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکاکے ایک ذہنی صحت کے مرکز میں داخل پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے سے انہوں نے میڈیا کو حقیقت بیان کردی۔ میرا نے پاگل خانے جانے کی خبروں کو مخالف لابی کی سازش قرار دے دیا، برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرت خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
 اداکارہ میرا نے پاگل خانے جانے کی تردید کرتے کرتے انجانے میں تصدیق بھی کردی اور کہا کہ میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لئے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں مجھے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، امریکیوں نے مجھے کمرے میں بند کردیا،وہ بہت ہی ڈرائونی اور منحوس رات تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ساری رات چیختی اور پکارتی رہی، امریکا میں ذہنی صحت کے اس مرکز سے میری رہائی وفاقی وزیر شیخ رشید کے فون سے ممکن ہوپائی۔

یہ بھی پڑھیں : وسیم اکرم نے نیکر پہنے1989 کی ا یک اور تصویر شیئر کردی