تیل کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی 3 سے 4 فیصد دیکھنے میں آئی خام تیل 105ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 99ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کب پاکستان آئینگے؟جاوید لطیف نے بتا دیا