(ویب ڈیسک)ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید اور 4شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ کلاچی میں چوک یادگار پر پولیس موبائل وین کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلیک میل ہوتے رہے،کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ عمران خان