آپ کیساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا اظہار خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شہباز شریف کے پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر نیوزی لینڈ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد دی ہےاور شہباز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔
واضح رہے قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلیک میل ہوتے رہے،کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ عمران خان