امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق۔ 80کی حالت تشویشناک

Apr 12, 2022 | 09:49:AM

  (ویب ڈیسک) حافظ آباد میں گوجرانوالہ روڈ پرکباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی کے دوران امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
 ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پرکباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی ہو رہی تھی کہ اچانک  سلنڈر سے  امونیا گیس کا اخراج شروع ہوگیا جس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امونیا گیس لیک ہونے سے بچوں اور خواتین سمیت 80 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی اور گیس کےاخراج سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے  کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد  کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیاْْ۔

یہ بھی پڑھیں:      آپ کیساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا اظہار خیال

مزیدخبریں