طلبا کیلئے اہم خبر۔امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

Apr 12, 2022 | 09:59:AM

(24نیوز)پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا۔

 پیک کی جانب سے پرائمری اور مڈل کے امتحان کیلئے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کےمطابق 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا۔25 اپریل کو حساب اور 26 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا،27 اپریل کو انگریزی اور اردو کا زبانی سوال جواب کا امتحان لیا جائے گا۔امتحان صبح 8 بجے سے 3 بجے کے دوران لیا جائے گا۔امتحان چوتھی ،پانچویں اور آٹھویں جماعت کا لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال پرائمری اور مڈل کے امتحان کے لئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کرے گا۔ سکول اپنے طور پر خود سے ڈیٹ شیٹ تیار کریں گے اور امتحانات منعقد کروائیں گے۔

 پیک سوالیہ پرچوں کے لئےسکولوں سے صرف آئٹم بینک فراہم کرے گا۔ سکول انتظامیہ آئٹم بنک سے سوالیہ پیپرز تیار کرے گی۔ سوالیہ پیپرز کی جوابی کاپی بھی پیک کی جانب سے فراہم کی جائے گی،امتحانات کے لئے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ آوٹ آف کورس سوالیہ پیپرز تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں: عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

مزیدخبریں