شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پرچین کا ردعمل بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے اور انہوں نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پہلے بیان میں نومنتخب وزیراعظم شہباز شیرف نے سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔
پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔
Spox @zlj517 : No matter how the political situation in #Pakistan changes, #China will unswervingly adhere to its friendly policy towards Pakistan. We believe that changes in Pakistan's political situation will not affect the overall situation of China-Pakistan relations.
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) April 11, 2022
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر امریکا کا ردِ عمل