ٹکرائو سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔فواد چودھری

Apr 12, 2022 | 10:24:AM
فواد چودھری، فائل فوٹو
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نون لیگ حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑدے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ملک کا بحران سنگین ہورہا ہے، چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھو چکی ہے۔ٹکراؤ سےبچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں،انہوں نے کہا کہ نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

یہ بھی پڑھیں:      امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق۔ 80کی حالت تشویشناک