حکومت کی تبدیلی ۔۔ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ڈالر کی قیمت مسلسل کمی کی جانب رواں دواں ہے ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی 182.93 سے کم ہوکر 182.80 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقراررہا، 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے سے 46267 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں کمی