نئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نئی کابینہ میں رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملک کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم آج مولانا فضل الرحمٰن،بلاول بھٹو،آصف زرداری،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے گورنر سندھ کیلئے وفاق نے ایم کیو ایم سے نام مانگ لئے
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور آج رات تک وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پرچین کا ردعمل بھی آ گیا