شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی بڑے اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی کا امکان۔اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے ساتھ ہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک کے بڑے اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کی جانب سے نیا گورنر سٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کے علاوہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی معاشی ٹیم کی تشکیل کے بعد انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسی ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بھی اسی ہفتے تعینات کیا جائے گا اور اس کے علاوہ بھی بڑے اعلانات کا امکان ہے، نئی معاشی ٹیم کو وفاقی اقتصادی اعشاریوں اور ٹیکس پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: نئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان