سیاسی پارہ ہائی۔تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بڑے اور تاریخ ساز جلسے کا اعلان کردیا گیا ۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا ہے ہفتے کے دن 16 تاریخ کو مزار قائد پر پی ٹی آئی کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔
اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔
کراچی کا جلسہ 16th April Saturday کو مزار قائد پر ہوگا- انسشاللہ کراچ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے- یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا!! #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— PTI (@PTIofficial) April 12, 2022
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لیے رنگ روڈ موٹر وے کے قریب پنڈال سجایا جائے گا اور جلسے کا اغاز کل رات 9 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی بڑے اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی کا امکان۔اہم خبر سامنے آ گئی