(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 0.28 فیصد تک آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار362 ہوگئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں21 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی۔ کورونا کے شکار 269 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے نئے احکامات۔سرکاری اداروں میں موجیں ختم