شہبازشریف کا نریندر مودی کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دینے پرشکریہ اداکیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں، وزیراعظم نے نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you Premier Narendra Modi for felicitations. Pakistan desires peaceful & cooperative ties with India. Peaceful settlement of outstanding disputes including Jammu & Kashmir is indispensable. Pakistan's sacrifices in fighting terrorism are well-known. Let's secure peace and.. https://t.co/0M1wxhhvjV
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں،نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ اداکرتاہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:رات گئے عدالت کھولنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت