عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عید الفطر پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟ سٹیٹ بنک آف پاکستان عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے تاحال پالیسی وضع نہ کرسکا ۔
سٹیٹ بنک اس مرتبہ عیدالفطر پر نئے ،کرارے کرنسی نوٹ جاری کرے گا یا نہیں؟تاحال فیصلہ نہ ہوسکا شہری عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لئےسٹیٹ بنک کی جانب دیکھ رہے ہے مگر سٹیٹ بنک کی پالیسی تاحال مبہم ہے گزشتہ سال بھی سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا تھا جبکہ سٹیٹ بنک کے باہر بلیک میں نئے کرنسی نوٹوں کی فروخت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی۔تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا
سٹیٹ بنک کی جانب سے نئے نوٹ جاری نہ ہونے کے باعث شہری بلیک مافیہ کے ہاتھوں لٹنے پر مجبورہیں شہری کہتے ہیں بلیک میں تو فروخت جاری ہے سٹیٹ بنک نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کرے تاکہ انہیں بلیک مافیہ سے بچنے کا موقع مل سکے اور ان کی عید دوبالا ہوجائے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان