(ویب ڈیسک)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کی نوجوان خاتون آیا قزقزجس نے گذشتہ موسم گرما میں ٹوکیو اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی 17 سال کی عمر میں قومی ٹیم کی تربیت کے دوران ایک حادثے میں چل بسی۔
العریبہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی جڑواں بہن اور شریک اولمپک پارٹنر سارہ کے ساتھ بادبانی کشتی پر سوار تھی۔ کشتی تیز ہوا میں الٹ گئی۔ آیا ڈوب گئی جبکہ اسکی بہن کو بچا لیا گیا۔ ایک بیان میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر جرمن تھامس باخ نے کہا مجھے کشتی رانی کی چیمپئن آیا قزقز کی موت کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔ وہ اپنی نسل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک متاثر کن ٹیلنٹ اور رول ماڈل تھیں۔انہوں نے کہا کہ آیا قزقز کی اپنی جڑواں بہن سارہ کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت ہر جگہ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ ہمارے خیالات اس کے خاندان، دوستوں اور تیونس میں اولمپک کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں بہنوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 49fx خواتین کے ونڈ سرفنگ ایونٹ میں حصہ لیا اور دونوں نے 21ویں نمبر پر کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اہم خبر جانئے ۔۔کیا رمیز راجہ نے استفا دے دیا ؟