سیاسی استحکام اور ڈالر سستا۔۔سونے کی قمیت میں مزید کمی

Apr 12, 2022 | 17:34:PM

(24 نیوز)ملک بھر میں سیاسی استحکام آنے اور ڈالر سستا ہونے کے بعد سونے کی قمیت میں مزید کمی ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کےمطابق ایک تولہ سونا 1400 روپے مزید سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا کم ہوکر 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 1200 روپے سستاہوگیا۔10 گرام سونا کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 453 روپے کا ہوگیا۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر مہنگا ہوکر 1955 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔دوسری جانب ملک میں سیاسی استحکام آنے اور ڈالر سستا ہونے کے بعد ایک تولہ سونا 4300 روپے تک سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تبدیلی ۔۔ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

مزیدخبریں