قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ

 کو رکمانڈر کانفرنس کا فوج کیخلاف پروپیگنڈامہم کا سخت نوٹس ۔ کمپرومائز نہ کرنیکا عزم

Apr 12, 2022 | 19:07:PM
کو رکمانڈر ۔کانفرنس۔آرمی چیف۔قانون۔حکمرانی۔عزم
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع جاری رکھے گی۔منگل کو ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مزید کہاکہ پاکستان کی قومی سلامتی مقدس ہے، پاک فوج بغیر کسی سمجھوتے کے اس کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 79ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں پاک فوج کو بدنام اور ادارے و معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈامہم کا سختی سے نوٹس لیا گیااور اس مہم کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، شرکا نے ملک اور قانون کی حکمرانی کےلئے عسکری قیادت کے فیصلوں کی بھرپور حمایت بھی کی۔ کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ کے ساتھ شرکا کو پیشہ ورانہ امور اور نیشنل سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ، تمام حالات میں تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف تیار ہیں۔
فارمیشن کمانڈرز نے واضح پیغام دیا کہ ہم پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے، فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ شرکا نے ہر قیمت پر آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس پوری فوج کی آواز ہے، پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا، ملکی سلامتی سب سے مقدس ہے پوری فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے۔ فارمیشن کمانڈرز کے شرکا نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔سیاسی استحکام اور ڈالر سستا۔۔سونے کی قمیت میں مزید کمی