سرکاری ملازمین کی موجیں ختم۔۔ دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان

Apr 12, 2022 | 20:01:PM

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے درمیان سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آج رمضان المبارک کے دوران نئے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سرکاری دفاتر ہفتے میں چھ دن کام کرینگے۔ سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے روز دفاتر صبح 8بجے سے3 تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر 8صبح سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ان احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ

مزیدخبریں