نیاسا کا مستقبل کیا ہو گا ؟ اجے دیوگن نےکھل کر جواب دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی بیٹی نیاسا دیوگن اکثر اپنے قاتلانہ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کی خبریں بھی مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اگرچہ نیاسا اب بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن ان کے فلمی کیرئیر شروع کرنے کے حوالے سے خبریں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار و فلمساز اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'رن وے 34' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم میں امیتابھ بچن، رکول پریت سنگھ، انگیرا دھر اور آکانشا سنگھ نے کام کیا ہے۔اجے دیوگن سے بات چیت میں جب فلم کی تشہر کے دوران نیاسا دیوگن کے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکار نے کھل کر جواب دیا۔ اجے دیوگن نے کہا کہ’مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس لائن میں آنا بھی چاہتی ہیں یا نہیں۔ اس وقت وہ اس میں دلچسپی نہیں دکھاتی۔ کسی بھی وقت بچوں کے ساتھ کچھ بھی بدل سکتا ہے۔ وہ اس وقت بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں‘۔
اجے دیوگن اور کاجول نے 1999 میں شادی کی۔ اسی وقت، نیاسا 2003 میں پیدا ہوئی تھیں۔کاجل ور اجے دیوگن کی لاڈلی بیٹی نیاسا دیوگن اپنے فیشن سینس اور گلیمرس لائف سٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ان کے نام سے کئی فین پیج ایکٹیو ہیں ، جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب وہ ایک بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آئی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ نیاسا دیوگن بیرون ملک پڑھائی کررہی ہیں ، جہاں سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی اور گھومنے پھرنے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ تازہ تصویر میں نیاسا بلیک کلر کی باڈی کان ڈریس میں آسمان کو دیکھتی نظر آرہی ہیں ۔
اداکار کاجول کی بیٹی نیاسا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کسی سٹار سے کم نہیں ہیں ۔نیاسا 19 سال کی ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں میں ان میں غضب کا ٹرانسفارمیشن آیا ہے ۔ اداکارہ کے لکس اور سٹائل کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کی طرح کیمرہ فرینڈلی ہیں اور فلموں میں کام کرسکتی ہیں ۔نیاسا اپنے گلیمرس انداز سے لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں ۔ انہیں بلیک کلر کی ڈریس سے کچھ خاص لگاو ہے ۔ انہیں اکثر کالے رنگ کی ڈریس میں دیکھا گیا ہے ۔ نیاسا کو سیلفی لینا ، دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنا پسند ہے ۔ انہیں اکثر دوستوں کے ساتھ پارٹی کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ نیاسا کو دیکھ کر لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ بھی اپنے والدین کی طرح فلموں میں کریئر بنائیں گی ، مگر اجے نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلمیں نیاسا کی زندگی کا ہدف نہیں ہیں ۔ نیاسا نے اپنی شروعاتی تعلیم ممبئی میں ہی رہ کر حاصل کی تھی ۔ وہ سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل ہاسپٹلیٹی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔
اجے دیوگن اور کاجول کی لو سٹوری باقی پریم کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے۔ اجے دیوگن کافی نرم مزاج انسان مانے جاتے ہیں، لیکن سیٹ پر ان سے زیادہ مذاق کوئی اور نہیں کرسکتا۔ حالانکہ اجے دیوگن اور کاجول ایک دوسرے سے کافی اپوزٹ ہیں، لیکن بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑے کی ٹاپ لسٹ میں ان کا نام شامل ہے۔ اجے دیوگن اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔ اس وقت کاجول کی عمر 25 سال تھی۔ بالی ووڈ میں ان کا کیریئر اونچائیوں کی اڑان بھر رہا تھا اور اجے دیوگن کا کیریئر اچھا چل رہا تھا، لیکن کاجول کے جتنا نہیں۔کاجول نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ زندگی اور کیریئر میں ٹھہراو چاہتی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ کاجول کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً 9 سال ہوچکے تھے۔ ہر سال 4 سے 5 فلمیں ریلیز ہو رہی تھیں۔ سب کچھ تھا پیسہ، شہرت اور کامیابی پر خود کے لئے نہ وقت تھا اور نہ سکون۔ ایک بڑا فیصلہ لینے کا وہی صحیح وقت تھا۔ اس وقت کاجول نے طے کیا کہ وہ اسی انسان سے شادی کریں گی، جس سے وہ پیار کرتی ہیں اور صحیح وقت پر کریں گی۔اجے دیوگن اور کاجول کی لو سٹوری میں سب سے عجیب بات یہی ہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کو پرپوز نہیں کیا تھا، لیکن دونوں کو ہی معلوم تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ کاجول اور اجے دیوگن فلم ’ہلچل‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی دوستی پیار میں بدل گئی۔ سال 1999 میں دونوں نے شادی کرلی۔ بالی ووڈ کے اس سٹار جوڑے کے دو بچے نیاسا دیوگن اور یگ دیوگن ہیں۔ بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ اجے دیوگن اور کاجول نے آپسی رضامندی سے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ نے فرح خان کو کیا کہا دیا ؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل