ہوٹل میں افطاری۔ نور عالم پر فقرہ کسنے پر مصطفےٰ نواز کھوکھر اورنامعلوم شخص میں ہاتھا پائی۔معاملہ تھانے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصا کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پر فقرہ کسنے پر مصطفےٰ نواز کھوکھر کی نامعلوم شخص سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہوٹل میں افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا، افطاری کے دوران ممکنہ طور پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نور عالم کو فقرہ کسا جس پر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفےٰ نواز کھوکھر مشتعل ہوگئے ۔موقع پر موجودندیم افضل چن اور دیگر پیپلزپارٹی کے ارکان بیچ بچاو¿ کراتے رہے۔
بعد ازاں بدتمیزی کے معاملے میں تھانہ سیکرٹریٹ میں نور عالم کی جانب سے شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔نور عالم خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا، میرے ہمراہ سینیٹر مصطفےٰ نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی تھے، ایک نامعلوم شخص نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
درخواست کے متن کے مطابق ہم نے اسے اگنور کیا اور افطار کے لئے کھانا لینے اٹھے، دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں، اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کر دیا، اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے کارکن بدتمیزی کر چکے ہیں، شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔ پرائم منسٹر ہاﺅس یونیورسٹی تو نہ بن سکا۔۔ اب کیا بنے گا۔۔شہباز شریف کا بڑا اعلان