(24 نیوز) راولپنڈی میں یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس رہاشگاہ سید نیر حسین زیدی سے برآمد ہوگیا۔
جلوس شبہیہ تابوت علی علم ودیگر تبرکات بھی شامل ہیں۔ جلوس کشمیری بازار فوارہ چوک اقبال روڈ ٹرنک بازار سے سحری کے وقت امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوگا۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڑھائی ہزار اہلکار وافسران ڈیوٹی پر تعینات ہے۔ جلوس کی گزرگاہ سمیت پورے شہر کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔
موہن پورہ راجہ بازار پیرودھائی لیاقت روڈ گوالمنڈی جانیوالوں ٹریفک بند ہے۔ سی ہی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی ودیگر افسران جلوسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 11 سو جوان وافسران صرف راجہ بازار جلوس کی ڈیوٹی جبکہ باقی دءگر جلوسوں پر تعینات ہیں۔
دوسری جانب یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں پنجاب پولیس کا لاہور بھر میں جنرل ہولڈ اپ اور سرچ آپریشنز کیا گیا، شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر مشکوک اشخاص گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرلاہور پولیس ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے الرٹ ہے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد، مزارات، مارکیٹوں، کرائم ہاٹ سپاٹس، نوٹ پوائنٹس،حساس مقامات پر ناکے لگائے گئے، ایس ایچ اوز، متعلقہ افسراں اپنے علاقوں میں ان ناکوں پر خود موجود ہیں۔ ایس پیز،سپروائزری افسران ناکوں پر چیکنگ کے عمل کا جائزہ،نفری کو بریف کریں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ناکہ بندی کا مقصد شہر کی سکیورٹی یقینی بنانا،ملک دشمن عناصر کی سرکوبی ہے، مشکوک افراد،مشتبہ گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں،چیکنگ یقینی بنائیں، ناکوں پر تعینات اہلکار الرٹ رہیں،سڑک کے دونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھیں۔ عبادت گاہوں،غیر ملکی قونصلیٹس،حساس مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں، ڈولفن سکواڈ،پی آر یو،تھانوں کی گاڑیاں امام بارگاہوں،مذہبی مقامات کے اطراف موثر گشت جاری رکھیں۔