(ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد سینئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیر اعظم بن گئے۔
خواجہ فاروق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سرانجام دیں گے، صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود نے دستخط کرکے سمری بھجوا دی۔
دوسری جانب سردار تنویر الیاس نے آج صبح سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں نااہلی کے خلاف اپیل دائرکر نے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سردار تنویر الیاس کیسے وزیر اعظم بنے ؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جبکہ ان کی غیرمشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔
تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے، آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نااہل قرار دیا گیا۔