(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی عرب پہنچنے کے بعد نوازشریف کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے ہوٹل کیلئے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مریم نواز سعودی عرب روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہو گئیں
ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، نواز شریف عید کے بعد برطانیہ واپسی سے پہلے کچھ دن دوحا میں بھی قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کیلئے مدعو کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ وزیراعظم کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔