مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری،یواے ای نے ضمانت کیلئے ہاں کردی

Apr 12, 2023 | 10:52:AM

(ویب ڈیسک)مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ،متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔وزرت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف نےپاکستان میں رواں سال مہنگائی 27 فیصد سے زائد رہنے کی پیشگوئی کر دی
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں