آپ کے آئی فون میں خفیہ ٹیکسٹ انباکس بھی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایپل کے آئی فون کو استعمال کرکے بھی کچھ لوگ اس کے بہت سے فیچرز سے واقف نہیں ہوتے لیکن ایپل نے اس میں بہت سے فائدہ مند فیچرز رکھے ہیں۔
ان میں سے ہی ایک ٹیکسٹ میسجز کے خفیہ انباکس ہے، جن میں سے پہلا آپکو حال ہی میں ڈیلیٹ کیے گئے میسجزکی صورت میں ملتا ہے۔ یہ انتہائی فائدہ مند ہے جہاں سے آپ سیکنڈز میں اہم پیغامات واپس انباکس میں بھیج سکتے ہیں۔ آئی فون کے اس انباکس تک جانے کا طریقہ یہاں بتایا گیا ہے:
خیال رہے کہ اس طرح سے ڈیلیٹ شدہ میسجز 30 دن بعد خودکار طریقے سے ہمیشہ کیلئے ڈیوائس سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں اس لیے اگر آپکو اہم پیغامات زیادہ وقت کیلئے محفوظ رکھنے ہیں تو ری سٹور کرکے دوبارہ سے ڈیلیٹ کریں۔
آئی فون میں دوسرا خفیہ انباکس نامعلوم نمبرز سے آنیوالے میسجز کیلئے بنایا جاسکتا ہے جس سے نامعلوم نمبرز کے میسجز کو الگ کیا جاسکتا ہے تاکہ آپ سہولت سے جب چاہیں ان نمبرز سے آنیوالے میسجز کو دکھ سکیں بغیر کسی الجھن کے۔ اس انباکس تک جانے کا طریقہ نیچے بتایا گیا ہے۔