مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا ۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 18 پیسے کمی ہوگئی،اس کے بعد مزید کمی آئی اورانٹر بینک میں ڈالر1روپیہ81پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 287روپےسے نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر286روپے62پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے اگست 22 کے بعد مارچ 23 میں ترسیلات زر 2ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ،اوورسیز پروموٹرز ماہر عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا بڑا فرق ختم ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،رمضان المبارک کی وجہ سے بھی پاکستانی ورکز نے ترسیلات زر زیادہ بھیجی ہیں۔
عدنا ن پراچہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کو مسلسل اس سطح پر رکھنے کے لئے حکومت کو گلف ممالک پر فوکس کرنا ہوگا،ابھی بھی گلف ممالک سے گرے چینل سے رقم بھیجی جارہی ہے جس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے ،اگر گرے چینل پر قابو پالیا جائے تو پاکستان میں ماہانہ 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوں گی ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 23 ارب ڈالر سے زائد تھیں۔