(ویب ڈیسک) سیالکوٹ کے ڈیفنس روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس روڈ پر موجود پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جہاں مسلح ڈاکوؤں کی کیشئر سے کیش چھیننے کی کوشش پر گارڈ نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، بھکاریوں کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ
مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گارڈ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔