پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے انکوائری شروع کردی

Apr 12, 2023 | 11:54:AM
پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے انکوائری شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیب نےگجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو کروڑوں روپےکا نقصان پہنچانےکے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو لکھے گئے خط میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین کےمالی سال 2022-23 کے تعمیراتی ٹھیکوں، ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز، ادائیگیوں، پرفارمنس،گارنٹی اور کام کے معیار کی تفصیل طلب کی گئی ہے  جو 14 اپریل تک مانگی گئی ہے۔
 ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ نیب ٹینڈرز میں قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں روپےکےکمیشن سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کر رہا ہے، پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور علی افضل ساہی پرخزانےکوکروڑوں کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

چیف انجینئر نارتھ نےگجرات کی اسکیموں میں مبینہ غبن اورمعیار چیک کرنےکیلئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جب کہ نیب لاہور کے اہلکار بھی سی اینڈ ڈبلیو کی معائنہ ٹیموں میں شامل ہوں گے۔

 نیب ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی دور میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں100ارب سے زائد کی اسکیمیں رکھی گئیں جن میں وسیع پیمانے پر گھپلوں کا الزام ہے۔