ٹوئٹر بلیو ٹک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان ہوگیا

Apr 12, 2023 | 12:16:PM
ٹوئٹر بلیو ٹک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلیو ٹک رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کیلئے بری خبر آگئی ، ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے ’بلیوٹِک‘ ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے یہ تاریخ اپنی ٹوئٹ میں بتائی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بلیوٹِک‘ ہٹانے کی فائنل آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔

 ضرور پڑھیں :مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری،یواے ای نے ضمانت کیلئے ہاں کردی
 ایلون مسک نے اس سے قبل اپریل کی پہلی تاریخ کو  اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹائے جانے کا اعلان کیا  تھا لیکن بعدازاں اسے نہیں ہٹایا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر جن صارفین کے اکاؤنٹس ویریفائیڈ یعنی بلیو ٹک والے ہیں،  انہیں چیک مارک رکھنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔


دوسری جانب کئی نامور شخصیات اور اداروں نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے لیے ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے سے انکار کردیا ہے جن میں  وائٹ ہاؤس سمیت امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سر فہرست ہے۔


رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر بلیو کی فیس ہر ملک میں الگ ہے جو امریکا میں 8 سے 11 ڈالر ماہانہ ہے۔