اپیل خارج،سردار تنویر الیاس کی نااہلی برقرار

Apr 12, 2023 | 12:32:PM
اپیل خارج،سردار تنویر الیاس کی نااہلی برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی۔

سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے  فیصلے کے خلاف  پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی تھی۔

 آزادکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  راجہ سعید اکرم  نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر سخت اظہار برہمی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانی گئی۔

ضرور پڑھیں :خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم بن گئے
وکیل سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ  جناب عالی اس لفظ کو  سابق وزیر اعظم ہی تصور کیا جائے۔چیف جسٹس راجہ سعید نےکہا کہ ہم کیسے اسے سابق پڑھیں، آپ سینئر وکیل ہیں، یہ سپریم کورٹ ہے کوئی مذاق نہیں، جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہےگا وہ سابق وزیر اعظم ہی تصور ہوں گے، نئی اپیل دوبارہ جمع کرائیں دیکھیں گے اسے کب قبول کرنا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سردار تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزادکشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کیا تھا۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔