وہ سعودی فلمیں جنہوں نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

Apr 12, 2023 | 12:36:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں آڈیو ویژول میڈیا کی جنرل اتھارٹی نے مقامی فلم انڈسٹری کیلئے تعاون پر زور دیتے ہوئے آمدنی اور تفریح کے ذرائع میں تنوع کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

اتھارٹی نے مقامی سینما کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس تناظر میں آڈیو وژول اتھارٹی نے تصدیق کی کہ 2018ء میں سینما گھر کے آغاز کے بعد سے اب تک 31 سعودی فلمیں تیار اور دکھائی جا چکی ہیں۔

فلم ’سطار‘ نے سعودی فلموں کی تاریخ میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی اور باکس آفس پر کامیاب سعودی فلموں میں شامل ہوئی۔ اس فلم کے تقریباً 10 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ سعودی فلموں کی زبردست مانگ ثابت ہوئی۔

اس کے بعد ’الھامور ح ع‘ پھر ’بورن اے کنگ‘ تیسرے نمبر پر جبکہ’شمس المعارف‘ چوتھے نمبر پر اور آخر میں ’مسامیر‘ پانچویں اور آخری نمبر پر آئی۔

اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کی کہ ’ہم اب تک 20 شہروں سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں 65 تھیٹرز تک پہنچ چکے ہیں۔ تھیٹروں کی تعداد سعودی سنیما کے شعبے کیلئے وژن 2030ء کے اہداف کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں