فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو ایف آئی اے کال اپ نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

Apr 12, 2023 | 13:12:PM

(24نیوز)فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو ایف آئی اے کال اپ نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت،وفاقی حکومت کےوکیل کوایف آئی اے کاجواب جمع کرانےکیلئے 4مئی تک مہلت دیدی گئی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےبشریٰ خان کی درخواست پر کیس کی سماعت کی،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اللہ دتہ نسیم پیش ہوئے،وفاقی حکومت کےوکیل نے ایف آئی اے کی جانب سے جواب کیلئےمہلت کی استدعا کی،حکومت پنجاب کی جانب سے وکیل نےاینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرایا،وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن میں ایک کیس چل رہا ہے،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہ صرف ٹیکس کا معاملہ ہے ۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو تفتیش پر اعتراض ہے؟اس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مجھے تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں مگر28 مارچ کو ایف آئی آر ہوئی ہے ،2 دن بعد قابل ضمانت وارنٹ ایشو ہو جاتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتےہوئےسماعت4مئی تک ملتوی کردی.

مزیدخبریں