بھارتی ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، 4 فوجی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں فائرنگ کے باعث 4 فوجی ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھٹنڈا میں موجود بھارتی ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں پیش آیا ہے، دفاعی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، حملہ آوروں کے پاس بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کا جھوٹ پکڑا گیا، تاریخ کا ایک مرتبہ پھر بھارتی فضائیہ کو تھپڑ
بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ حملہ آور بھارتی پولیس اہلکار ہے جس نے ملٹری اسٹیشن کے کوراٹر گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا، واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ملٹری اسٹیشن کے اندر اور مضافات میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ دہشت گرد حملہ نہیں ہے اور حالات بالکل کنٹرول میں ہیں۔