آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نمبر ون پوزیشن کے قریب، نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں ریٹنگ پوائنٹس بہتر کر کے ورلڈ نمبر ون بننے کا سنہری موقع موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، محمد رضوان اور بابراعظم بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیؓں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے بلے باز سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دوسرے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ نمبر ون بلے باز بننے کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے سوریاکمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ پہلے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 811 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ دوسرے اور کپتان بابر اعظم کا 755 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت
واضح رہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کے پاس نیوزی لینڈکےخلاف پانچ میچزکی سیریزمیں بہتر کارگردگی دکھا کر ریٹنگ پوائنٹس بڑھانے اور ورلڈ نمبر ون بلے باز بننےکا سنہری موقع موجود ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ کے مطابق افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ افغانستان کےہی فضل الحق فاروقی دوسرے اور آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ علاوہ ازیں سری لنکن اسپینر وانندو ہسارنگا دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پانچویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلا دیش کےشکیب الحسن کی حکمرانی بدستور برقرار ہے۔