میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) طلبا ہو جائیں تیار اور امتحان کی تیاری کر دیں تیز کیونکہ میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان کا آغاز 8 مئی سے ہو گا، سائنس گروپ کے پیپرز صبح کے وقت جبکہ جنرل گروپ کے پیپرز شام کے وقت لیے جائیں گے، طالب علموں کی رولنمبر سلپ / ایڈمیٹ کارڈ جلد ہی تمام سکولوں کو جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ امتحان میں حصہ لینے والے پرائیوٹ طلباء کو ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے جائیں گے، امتحانات آؤٹ سورس ہوں گے یا نہں اس بات کا ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
مزید پؔڑھیں: پاکستانی سفارتخانے نے سویڈن جانےکے خواہشمند افراد کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا
دوسری جانب پنجاب بورڈز کمیٹی نے صوبے بھر میں میٹرک امتحانات کیلئے تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ میٹرک پارٹ 2 کے امتحانات شیڈول کے مطابق 3 اپریل سے شروع ہو چکے ہیں جبکہ میٹرک پارٹ 1 کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ جس کی تصدیق پی بی سی سی نے بھی کر دی ہے۔