ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارتی مڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی میڈیا نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کی نمائندگی بارے شوشہ چھوڑ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کولکتہ اور چنئی میں میچ کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ رواں سال بھارت میں سجنا ہے جس میں شرکت کو پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں ایشیا کپ میں نمائندگی سے مشروط کر رکھا ہے، اس نازک اور سنگین صورتحال پر بھارت نے میڈیا وار شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایونٹ کے اپنے لیگ میچ کولکتہ اور چنئی میں کھیلنا پسند کریں گے، اس بات کو بھی آئی سی سی کی ایگزیکٹیو حکام سے جوڑ دیا ہے۔
بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ ممکنہ طور پر پانچ اکتوبر کو شروع ہونا ہے جس کے لیے بی سی سی آئی نے بارہ وینیوز کا اعلان کر رکھا ہے جن میں کولکتہ اور چنئی بھی شامل ہیں جہاں گرین شرٹس نے ٹی 20 ورلڈکپ 2016 اور ورلڈکپ 2011 کے میچ کھیلے تھے۔
واضح رہے کہ اس خبر کے بارے میں پی سی بی حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی ردِ عمل نہیں دیا گیا اور نہ اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔