مالی فراڈ کرنیوالی 40 غیر قانونی ایپس بند

Apr 12, 2023 | 15:36:PM

(ویب ڈیسک)قرض دینے کے نام پر فراڈ کرنے والے افراد کیخلاف شکنجہ تیار،موبائل ایپس کےذریعے مالی فراڈ پرقابو پانے کیلئےاہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایس ای سی پی کےمطابق پچھترغیرقانونی ایپس میں سے چالیس کو بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایس ای سی پی گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک بند کردی جائیں گی،بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔ نینو لونز کے بزنس کیلئے فرانزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قراردیا گیا۔پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

ضرور پڑھیں :فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو ایف آئی اے کال اپ نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

حکام کےمطابق ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پربزنس این او سی جاری کرے گا۔گوگل کے ساتھ معاہدےکےتحت غیر قانونی دھندے پرقابو پایا جائے گا۔

مزیدخبریں