قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، پی سی بی کی جانب سے بیٹنگ کمپنی سے معاہدے پر بحث
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس نواب شیر وسیر کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ پاکستان سیریز میں ایک بیٹنگ کمپنی (جوئے کا کاروبار) کے سپانسر کے حوالے سے بحث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارتی مڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا
اس حوالے سے کمیٹی رکن شاہدہ رحمانی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ کمپنی کو پھر سے اسپانسر شپ دیدی گٸی ہے جبکہ یہ معاملہ اس سے پہلے پی ایس ایل کے دوران بھی اٹھایا گیا تھا۔
شاہدہ رحمانی نے مزید کہا کہ ایسی مشکوک کمپنی کو پارٹنر بنانے سے ملک کی بدنامی ہوگی، پی سی بی نے کمیٹی اجلاس میں انکواٸری کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا اور پی سی بی نے انکواٸری کرنے کے بجائے دوبارہ اسپانسر شپ دیدی جو انتہائی غیرمناسب اور غیر پیشہ وارانہ ہے۔