نگران وزیرِ اعلیٰ سے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے وفود کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ سے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔
گوجرانوالہ اور اوکاڑہ بار کے عہدیداران نے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کو وکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر نگران وزیرِ اعلیٰ نے برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر نگران وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری اور ان کی فیملیز کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے، ڈسٹرکٹ و سیشن کمپلیکس گوجرانوالہ میں بینک آف پنجاب کا ای اشٹام بوتھ کھولا جائیگا، بینک آف پنجاب کی اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی جائے گی، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں وکلاء چیمبرز کی تعمیر کیلئے تعاون بھی کریں گے، اوکاڑہ میں وکلاء ڈسپنسری کیلئے فوری طو رپر ڈاکٹر تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے انکوائری شروع کردی
نگران وزیرِ اعلیٰ کا مزید کہنا تھاکہ میرے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد میں جنرل سیکرٹری حافظ وزیر علی ملک، نائب صدر ملک نثار احمد، جوائنٹ سیکرٹری سہیل نور گجر، فنانس سیکرٹری عابد مجید سندھو سمیت وقاص جمیل، ملک تحسین اللہ، رانا قاسم اور دیگر ممبران بھی شامل تھے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے وفد کی قیادت صدر میاں طلعت محمود کر رہے تھے جس میں محمد عمر رحمان، رانا رضا محی الدین اور غلام مصطفی صادق شامل تھے۔