زمان پارک جلسے میں آنے والی 17سالہ لڑکی اغوا، پی ٹی آئی رہنما پر الزام عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) زمان پارک جلسے میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، لڑکی کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما پر الزام عائد کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک جلسوں میں شرپسند فعال ہو گئے ہیں ، 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے ، والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو پی ٹی آئی رہنما خاور شاہ نے اغوا کیاہے، بچی 3 ماہ پہلے زمان پارک کے جلسے میں آئی جس کے بعد سے لاپتہ ہے، خاور شاہ پی ٹی آئی سینیٹر فخر امام کا انتہائی قریبی جانا جاتا ہے۔