(24 نیوز)ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔
ملزم الطاف حسین احمد نگر پولیس سٹیشن گوجرانوالہ کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا، متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر